رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتے سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 16 ستمبر 2015 18:36

رواں ہفتے کے اختتام پر ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام پر ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی،ہفتے سے منگل کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بدھ کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر ہفتے سے منگل کے دوران خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان) فاٹا ، اسلام آباد ، پنجاب ( راولپنڈی ، گوجرانولہ ، لاہور ، سرگودھا ،فیصل آباد، ساہیوال ،بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان ) گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

سندھ کے مشرقی حصوں (میرپورخاص،سکھر،شہید بے نظیر آباد،حیدرآباد ڈویژن) میں بھی ہفتے سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران : مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں 22 ملی میٹر جبکہ گڑھی دوپٹہ 16، مظفرآباد 08، کاکول، کوٹلی 07، مری 06، اسلام آباد(گولڑہ03، سیدپور01)، بالاکوٹ، دیر 02، کوہاٹ اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سیزیادہ درجہ حرارت سبی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت، بھکر، نورپورتھل42، شہید بینظیر آباد، سکھر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :