مقبوضہ کشمیر ٗانسانی حقوق تنظیم کے کارکن محمد احسن اونتو مظاہرے کے دوران گرفتار

بدھ 16 ستمبر 2015 22:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو کو مقبوضہ علاقے میں چار کشمیری نوجوانوں کے حالیہ حراستی قتل کے خلاف ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کرلیا۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن نوجوانوں کے قتل کے خلاف پریس انکلیو سرینگر میں احتجاج کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ سونہ وار سرینگر میں اقوام متحدہ کے مبصرف دفتر کی طرف جانا چاہتے تھاتاہم انہیں گرفتار کر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاگیا۔محمد احسن اونتو نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا سخت نوٹس لے اور نوجوانوں کے قتل کی تحقیقات کرے۔

متعلقہ عنوان :