کشمیر پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے حق خود ارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کشمیری قیادت ایک ہے‘وزیر سیاحت

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیرسیاحت عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے حق خود ارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کشمیری قیادت ایک ہے ۔ کشمیر کی آزادی کی منزل اب دور نہیں ہے ۔ وزیر سیاحت نے گاؤ کشی کے بعد کشمیر یوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اس خطے میں کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتا ہے ۔

عالمی برادری بھارت کے جارحانہ اقدامات کا فوری طور پر نوٹس لے۔ بھارت کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گناہ کشمیری عوام کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نریندموددی انتہاء پسند ہندوہے جس نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد جنوبی ایشیاء کے امن کو داوٴ پرلگا دیا ہے ۔

بھارت کی بربریت پر عالمی امن کے دعویداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔وزیرحکومت نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلہ کشمیر کے حل میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں مختلف حربوں ‘حیلے بہانوں سے مذاکرات سے راہ فراراختیار کررہا ہے ۔اقوا م متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف اور صرف الحاق پاکستان چاہتے ہیں اور انہیں اپنا یہ حق استعمال کرنے دیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں سبز ہلالی پرچم ہر طرف لہرائے جارہے ہیں اور گلی کوچوں میں پاکستان کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔ پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے۔ اب جلد کشمیر یوں کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے ۔

متعلقہ عنوان :