جھوٹے،من گھڑت مقدمات درج کرنے پر کشمیریوں کا فیصل آباد پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 21 ستمبر 2015 16:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سینکڑوں باشندوں نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرکے کشمیری عوام کو ہراساں کرنے کے خلاف فیصل آباد پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر کئی گھنٹے تک روڈ کو بلاک کئے رکھا۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد شہر میں آزاد کشمیر کے ہزاروں باشندے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر محنت مزدوری کرتے ہیں۔

اور مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے ایس ایچ او نے چالیس سے زائد افراد کے خلاف نئے قانون کرایہ داری کے تحت مقدمہ درج کر کے بعض کشمیری افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بیسیوں افراد کو مبینہ طور پر 20‘ 20 ہزار روپے رشوت لے کر پولیس نے انہیں تھانوں سے رہا کیا چنانچہ پولیس کی اس غنڈہ گردی اور زیادتی کے خلاف سینکڑوں کشمیریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے باشندوں کے خلاف جو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کئے گئے ہیں انہیں فوری واپس لئے جائیں اور متعلقہ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر کے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام نے فیصلہ آباد کے مختلف بازاروں میں احتجاجی ریلی نکالی اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :