آزاد کشمیر مالی بحران کا خدشہ ،حکومت نے ہر قسم کی سرکاری ادائیگی پر پابندی عائد کر دی

منگل 22 ستمبر 2015 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء ) آزاد کشمیر میں شدید مالی بحران کے خدشہ کے تناظر میں آزاد حکومت نے ہر قسم کی سرکاری ادائیگی پر ایک بار پھر سے پابندی عائد کر دی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیوں پر یہ پابندی 10اکتوبر تک ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں شدید مالی بحران پید ا ہو گیا ہے اور خزانہ میں ادائیگیوں کے لیے رقم نہ ہونے کے باعث آزاد حکومت نے ہر قسم کی سرکاری ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے سیکرٹری مالیات کی طرف سے جاری حکم نامے میں تمام محکموں کو 10اکتوبر تک سرکاری تنخواہوں ،مراعات ، فنڈز اور دیگر سرکاری ادائیگیاں نہ کرنے کا پا بندبنا دیا گیا ہے ۔`

متعلقہ عنوان :