بھارتی وزیرکا کشمیر بارے بیان حقائق کے برعکس ہے،شبیر احمدڈار

بدھ 30 ستمبر 2015 15:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماء شبیر احمد ڈار نے بھارت کے نائب وزیر داخلہ کرن ری جیجو کی طرف سے کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے حالیہ بیان کو زمینی حقائق کے بر عکس قرار دیتے ہوئے ا سکی شدیدمذمت کی ہے۔شبیر احمد ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی وزیر کے دعوے کو مستر کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت گروپ چار رکن ممالک کے ساتھ ملکراقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں توسیع کیلئے کوششیں کر رہا ہے تاکہ وہ خود توسیع شدہ کونسل کامستقل ممبر بن سکے لیکن بھارت خود ہی عالمی ادارے کی کشمیر بارے منظور شدہ قرادوں پر عمل درآمد سے انکار کر کے اپنے اس خواب کو مٹی میں ملانے کی کاششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر سیاسی اور سفارتی آداب اور اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تو بھارت کسی طور بھی اس منصب کا اہل نہیں ہے ۔ حریت رہنماء نے کہاکہ کشمیر کا ہر شہری کسی طور بھی اپنی تحریک آزادی سے دستبر دار نہیں ہوسکتا اور اس حقیقت کو بھارت جتنی جلد قبول کر لے گا اس کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :