نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ موقف اپنا یا ؛وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 1 اکتوبر 2015 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے جو حقیقت پسندانہ موقف اپنا یا حکومت آزادکشمیر اور کشمیری عوام ان کے شکر گزار ہیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے جراء ت مندانہ خطاب پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرانے کا احساس دلایا اور مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے یہ وزیراعظم پاکستان کے خطاب کا منفرد پہلو ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حق خودارادیت ریاست جموں وکشمیر کے عوام کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق ہے جسے بھارت نے خود اقوام متحدہ میں تسلیم کررکھا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر آزادی پسند دنیا سے اپیل کی کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا حق دلوائیں تاکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرسکیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکمرانوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں آزادی پسند دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادی پسند دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائیں اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے بھارت کو باز رکھیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں نے آٹھ لاکھ پیرا ملٹری فورسز کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کررکھے ہیں اور کشمیریوں کی منظم نسل کشی شروع کررکھی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ملٹری کیمپ میں تبدیل کررکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر پر اپنے جابرانہ تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے افسپاء اور دیگر کالے قوانین نافذ کررکھے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آزادی پسند دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جو کشمیریوں کی عزت وناموس کی محافظ ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جراء ت مندانہ موقف اور اقدامات سے کشمیریوں کی تحریک کو نیا حوصلہ ملا ہے اور دونوں اطراف کے کشمیری انہیں خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :