جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ملک میں بڑھتی ہوئی بے یقینی و مایوسی اور بدترین سیاسی و معاشی عدم استحکام پر گہری تشویش کااظہار ، ملکی سیاسی صورتحال پر قرار داد منظور
الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے مطابق ہر سال ازخود انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کرے، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کراچی میں فوج یا رینجرز کی نگرانی میں انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹوں کے اخراج کے عمل کوبھی جلد از جلد مکمل کیاجائے،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں مطالبات
اتوار 4 اکتوبر 2015 18:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے یقینی و مایوسی اور بدترین سیاسی و معاشی عدم استحکام پر گہری تشویش کااظہار کیاہے۔ باری باری برسراقتدار رہنے والے حکمران طبقہ کی نا اہلی ،بدترین کرپشن ،کراچی بلوچستان ،فاٹا سمیت ملک میں ہونے والے بے گناہوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اور عام آدمی کے مسائل سے مسلسل پہلو تہی کی وجہ سے عوام میں حکومتوں ہی نہیں سسٹم سے مایوسی پیداہورہی ہے۔
مایوسی کے ان احساسات کو ایک طبقہ کی طرف سے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت مزید گہرا کیاجارہاہے۔ یہ صورت حال ملک و قوم کے لیے کسی صورت خوش آئند نہیں ۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں ہونے والے مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے ان انتخابات کی شفافیت ابھی سے محل نظر ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.