مسلم کانفرنسی رہنما ٹھیکیدار چوہدری جمال دین، ٹھیکیدار چوہدری الف دین اور چوہدری کمال دین پیپلزپارٹی میں شامل

بدھ 7 اکتوبر 2015 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشیدکی جانب سے عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے کھانڈا بیلہ تا کائی ناڑ10کلو میٹر روڈ کا منصوبہ دینے پر کھانڈا بیلہ ، کتھڑا، کائی ناڑ کے معروف اور دیرنیہ مسلم کانفرنسی رہنما ٹھیکیدار چوہدری جمال دین، ٹھیکیدار چوہدری الف دین اور چوہدری کمال دین نے اپنی جماعت مسلم کانفرنس کو خیر آباد کہتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ان رہمناوٴں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان چوہدری ظہیر گجر کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک جلسہ میں کیا۔ جس میں وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے۔ نئے شامل ہونے والے رہنماوٴں کو وزیر حکومت نے ہا ر پہنائے اور انہیں پارٹی میں جائز مقام دینے اور ان کے جملہ معاملات و مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوٴں اور معروف کاروباری شخصیات ٹھیکیدار چوہدری جمال دین ، ٹھیکیدار الف دین، چوہدری کمال دین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد رشید نے ہمارے علاقے میں وہ کام کر دکھایا جو 1947لیکر آج تک کسی حکمران ، سیاست دان کے نصیب میں نہیں ہوا۔ 10کلو میٹر روڈ دے کر چوہدری محمد رشید نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف اس علاقے سے چوہدری محمد رشید کو سو فیصد ووٹ دیں گے بلکہ پورے حلقہ میں انکی انتخابی مہم چلائیں گے اور انتخابی اخراجات بھی برداشت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :