پی سی بی کا ہیڈکوارٹر لاہور سے وفاقی دارالحکومت منتقل کرنے کے لئے قرارداد سینیٹ میں جمع
پی سی بی ریاست کا نشان ہے لہذا اس کا مرکزی دفتر وفاقی دارالحکومت میں ہونا چاہیے ، قرارداد کا متن چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے پی سی بی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے تاکہ وفاق مضوط ہو، بصورت دیگر دوسرے شہروں میں بھی پی سی بی کے دفاتر قائم کئے جائیں جس مین تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر 3 ماہ کے لئے نمائندگی دی جائے، درخواست میں موقف موجودہ پی سی بی کا نام ابتدا میں بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان پاکستان تھا ، قیام 1948 میں عمل میں آیا، بین الاقوامی سطح پر پی سی سی بی کو 1952 میں باقاعدہ ادارہ تسلیم کیا گیا ، 1972 پر اس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں تھا ،پھر ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں اسے لاہور منتقل کردیا گیا اور پھر آج تک وہیں سے پی سی بی کے تمام فیصلے ہو رہے ہیں
جمعرات 8 اکتوبر 2015 19:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈکوارٹر لاہور سے وفاقی دارالحکومت منتقل کرنے کے لئے قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کی جانب سے ایوان بالا میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پی سی بی ریاست کا نشان ہے لہذا اس کا مرکزی دفتر وفاقی دارالحکومت میں ہونا چاہیئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے پی سی بی کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے تاکہ وفاق مضوط ہو، بصورت دیگر دوسرے شہروں میں بھی پی سی بی کے دفاتر قائم کئے جائیں جس مین تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر 3 ماہ کے لئے نمائندگی دی جائے۔سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے 5 ہزار ملازمین ہیں اور وہ تمام لاہور سے تعلق رکھتے ہیں لہذا پی سی بی کا تمام سیٹ اپ اسلام آباد منتقل کیا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.