پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ن) اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں،الماس گردیزی

منگل 13 اکتوبر 2015 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری محترمہ الماس گردیزی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ن) اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اورNA-122کے ضمنی انتخاب نے مسلم لیگ(ن) کے عوامی مینڈیٹ پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سردار ایاز صادق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں اخلاقی اقدار، شرافت اور پیسے کا مقابلہ تھا ایک طرف عمران خان کا غیر سنجیدہ سیاست اور بچگانہ طرز عمل تھا تو دوسری جانب میاں محمد نواز شریف کی سیاسی بصیر ت ، تدبر اور رواداری کی سیاست تھی اور لاہور کی عوام نے11اکتوبر کو جس غیرت اور جرأت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

محترمہ الماس گردیزی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتی ہمارا مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ایک بار پھرعمران خان کی اچھل کود کو مسترد کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف کے نمائندے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ الماس گردیزی نے مزید کہا کہ لاہورضمنی الیکشن میں قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر مہاجرین جموں وکشمیر نے مسلم لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں جس جوش و جذبے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور انشاء اللہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :