مختار وازہ کی قیادت میں وفد کا جنوبی کشمیر کادورہ

مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

بدھ 14 اکتوبر 2015 18:18

سرینگر۔14 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کی قیادت میں ایک وفد عوامی رابطہ مہم کے دوران جنوبی کشمیر کے علاقوں سیر، سالیہ، اور ناگ بل گیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر مختار احمدوازہ نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور انہوں نے اس دیرینہ تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا اور جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

مختار احمد وازہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک آزادی کیلئے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جلد ہی حل کرلیا جائیگا اور بھارت کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری قوم کو تقسیم اور انہیں مصیبتوں اور مشکلات کے بھنور میں دھکیلنے اور پریشانی میں مبتلا کرنے مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :