ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کے خلاف عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کر دی
عمر جمشید جمعہ 16 اکتوبر 2015 11:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کے خلاف عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کر دی۔حکومت پنجاب کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے جسکے خاتمے کے لئے حکومت بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال میں چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے پر عدالتی حکم امتناعی کے باعث کام روک دیا گیا ہے جس سے یہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا۔
اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کوبروقت تکمیل تک نہ پہنچایا گیا تو ملک سے اندھیروں کو ختم نہیں کیا جا سکے گا۔حکومت پنجاب کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ساہیوال کول پراجیکٹ پر جاری حکم امتناعی ختم کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد پایہ جکمیل تک پہنچایا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.