سما ہنی ‘جامعہ ابراہیمیہ سیاکھ نے آزاد کشمیر یونیورسٹی میں اپنی روایت برقرار رکھی

سما ہنی ‘جامعہ ابراہیمیہ سیاکھ کے طالب علم عبداللہ جاوید نے بی اے کے امتحان میں آزاد کشمیر یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 22 اکتوبر 2015 12:27

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء ) جامعہ ابراہیمیہ سیاکھ کے طالب علم عبداللہ جاوید نے بی اے کے امتحان میں آزاد کشمیر یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،جامعہ ابراہیمیہ نے مجموعی طور پر آزاد کشمیر یونیورسٹی میں دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کر کے چوتھا گولڈل میڈل حاصل کرلیا ، طالب علم عبداللہ جاوید نے میٹرک ، ایف اے اور اب بی اے میں بھی ٹاپ کیا ،سما ہنی کے سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات کا جامعہ ابراہیمیہ کے منتظمین اور طالب علم کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق دینی مدرسے جامعہ ابراہیمیہ دوسری مرتبہ بی اے کے امتحان میں اے کے یونیورسٹی کو ٹاپ کر کے دینی مدارس کا نام روشن کر دیا جامعہ کے ہونہار طالب علم عبداللہ جاوید جس نے میٹرک ،ایف اے اور اب بی اے میں بھی آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حق دار ٹھہرے یو ں جامعہ ابراہیمیہ نے مجموعی طور پر چوتھا گولڈمیڈل حاصل کر لیا ادھر سما ہنی کے سیاسی سما جی اور صحافتی حلقوں کے نمائندوں قاری محمد عثمان صدیقی ، ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری ، حافظ توقیر احمد ، مرزا عبد القدیر خان ، حافظ عبد الحمید و دیگر نے جامعہ کے مہتمم مولانا مسعود الحق سیاکھوی اور ادارہ کے جملہ سٹاف خصوصاً طالب علم عبد اللہ جاوید کو مبادکباد پیش کی ہے اور آئندہ بھی اسی قسم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :