لندن میں نریندرمودی کے خلاف تاریخی احتجاج کیلئے تیاریاں جاری

13 نومبر کا احتجاج تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر تاریخی احتجاج سے اس کے مظالم کو بے نقاب کر یں گے‘کمیونٹی رہنماء

اتوار 25 اکتوبر 2015 15:55

اسٹوک ان ٹرینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اکتوبر۔2015ء) نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر تاریخی احتجاج سے اس کے مظالم کو بے نقاب کر یں گے۔ برطانوی حکومت عالمی اداروں کے ساتھ ملکر مودی جیسے حکمرانوں کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرکے انسانیت دوستی کا ثبوت دے۔ نریندر مودی کے خلاف تاریخی احتجاج کے لیے تیاریوں بارے مغل یوتھ اسٹوک ان ٹرینٹ یونٹ کے مشاورتی اجلاس سے راجہ فہیم کیانی، فرید الدین لودھی، امجد محمود مغل ، نوید مغل، سجاد مغل، محمود مغل، ابرار حسین، محمد پرویز،عابد مغل،صغیر احمد،ساجد مغل،،محفوظ احمد، محمد سجاد، حماد احمد، ، محمد وحید، ندیم اعجاز، ارشد محمود، نوید مغل، شاہریز یعقوب، ،خالد محمود،خلیل احمد،محمد خالد، ظہیر احمد، محفوظ احمد اور دیگر کمیونٹی راہنماوں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ظالم حکمرانوں کی عالمی سطح پر حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی سے عالمی امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کشمیریوں کی مایوسی اور محرومی دور کرنے میں کردار کرے بھارتی ریاستی جارحیت اور مظالم کی روک تھام وقت کا تقاضہ ہے نریندر مودی کا عالمی سطح پر دکھائی دینے والا چہرہ حقائق کے برعکس ہے ۔13 نومبر کا احتجاج تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عالمی برادری ظالم اور مظلوم کے درمیان واضع لکیر کھینچتے ہوے مظلوم انسانیت کی داد رسی کرے اور مودی جیسے ظالم حکمرانوں کے انہتاء پسندانہ اقدامات کی روک تھام یقینی بناتے ہوئے بنیادی ا انسانی حقوق کی بحالی یقینی بنائے ۔

مغل یوتھ نے برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں عوامی شرکت یقینی بنانے کے لیے مہم تیز کر دی ہے دیگر تنظیموں کے شانہ بشانہ کشمیر کاز کے لیے کیے جانے والے پروگرامات میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر برٹش کشمیری کمیونٹی کا احتجاج کے لیے سرگرم ہونا عالمی برادری کے لیے چیلنج ثابت ہوگا۔ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارت کی طرف سے عالمی سطح پر کیے گیے وعدوں کے وفا ہونے کے منتظر انسانیت سوز مظالم کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے ان کی مرضی کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے کے لیے عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔