تحریک انصاف کا کھوئی رٹہ میں ہونے والے جلسہ کو ناکام کرنے کے لیے پیپلز پارٹی متحرک

اتوار 25 اکتوبر 2015 15:57

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کا کھوئی رٹہ میں ہونے والے جلسہ کو ناکام کرنے کے لیے پیپلز پارٹی متحرک ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی جلسہ کو کامیاب کرنے کی مہم کو مانیٹرنگ کر کے لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ اوپر بھیجنا شروع کر دی جتنا بھی کوئی زور لگا لے جلسہ ہر صورت میں کامیاب ہو گا جلسہ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ ڈاکخانہ اندرلہ کٹہڑہ میں 8 نومبر کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسہ جس میں تحریک انصا ف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری و دیگر قائدین شرکت کریں گے کو ناکام بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکن متحرک ہو گئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی اور سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نےئر کی طرف سے جلسہ کو کامیاب بنانے کی مہم کو مانیٹرنگ کرنا شروع کر دیا لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ اوپر بھیجنا شروع کر دی ذرائع کے مطابق رفیق نےئر کی طرف سے جلسہ کو کامیاب بنانے کی مہم کو موبائل فون میں ریکارڈنگ کر کے اپنے قائدین کو پہنچا دی گئیں تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نےئر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جتنا مرضی کوئی کوشش کر لے جلسہ کامیاب ہو گا اور ہزاروں افراد جلسہ میں شرکت کریں گے ۔