کشمیری کل یوم سیاہ منا کر بھارت کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں ، چودھری لطیف اکبر

پیر 26 اکتوبر 2015 17:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ 27اکتوبر2015 کو بھارتی افواج نے کشمیر پر حملہ کرکے شب خون مارا تھا یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس لیے دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا کر بھارت کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیرجنگلات سردار جاوید ایوب ، سیکرٹری لبریشن سیل زاہد حسین عباسی، سپیشل سیکرٹری راجہ عبدالرزاق ، ایڈیشنل سیکرٹری رفاقت اعوان اور دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کے ایک حصے پر قبضہ کررکھا ہے 8 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں کشمیری قوم آج یوم سیاہ مناکر دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے لیکن بھارت اب زیادہ عرصے تک کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ہے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے پوری دنیا آگاہ ہے بھارت نے خطے میں اسلحہ کی دوڑ شروع کررکھی ہے پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں طاقت کے نشے میں آئے روز دھمکی آمیزبیانات بھارتی رہنماؤں کا وطیرہ بن چکا ہے ورکنگ بانڈری اور سیز فائرلائن کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے جہاں نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ بہادر مسلح افواج پاکستان کی موجودگی میں بھارت اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اس وقت جہاں ایک طرف سرحدوں کا دفاع کررہی ہیں تو دوسری جانب دہشت گردوں کے خلاف بھی کامیاب آپریشن کررہی ہے ہم مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :