8 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ بھارت کیخلاف ایک ریفرنڈم ہوگا۔ گیلانی فورم

جمعرات 29 اکتوبر 2015 20:02

سری نگر ۔29 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ سری نگر کے موقع ایک بڑاعوامی جلسہ منعقد کیاجائے گا۔ سرینگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں تمام آزادی پسند رہنماؤں کو مدعو کیاجائے گاجو جلسے سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 8نومبر کو ہونے والا جلسہ بھارت کیخلاف ایک ریفرنڈم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے دوران تحریک آزای کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہ یہ جلسہ ہر طرح سے پر امن اور منظم ہوگاجسکے ذریعے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کویہ پیغام دیا جائے گا کہ کشمیریوں کی تحریک دہشت گردی یا فرقہ واریت کی تحریک نہیں بلکہ وہ اپنے بنیادی اور پیدائشی حق خود اردیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :