آئندہ الیکشن میں چودھری محمد اشرف ہی کامیاب ہونگے ‘میرپور کی تعمیر و ترقی چودھری محمد اشرف کے مرہون منت ہے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 17:18

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما چودھری مظہر آف گادیاں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں چودھری محمد اشرف ہی کامیاب ہونگے میرپور کی تعمیر و ترقی چودھری محمد اشرف کے مرہون منت ہے ۔شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمتی کر کے اپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔نانگی ہاؤس چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے کھلا ہوا ہے ۔

میرپور کے شہریوں کا چودھری محمد اشرف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چودھری مظہر آف گادیاں نے کہاکہ چودھری محمد اشرف درد دل رکھنے والے شریف انسان ہیں وہ شہریوں کا درد رکھتے ہیں انکی قیادت میں میرپور کے لوگوں کے مسائل ضرور حل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں میرپور حلقہ ایل اے تھری سے چودھری محمد اشرف ہی کامیاب ہونگے انہوں نے کہا شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ سے شہریوں کو صاف پینے کا پانی مہیا ہو رہا ہے۔

میاں محمد ٹاؤن ،بھڑکیں،کھمبال ،نتھیاٹاؤن اور دیگر سیکٹرز میں بلاتخصیص ترقیاتی کام چودھری محمد اشرف کی قیادت میں جاری ہیں۔چودھری مظہر آف گادیاں نے کہا میرپور کے عوام آئندہ الیکشن میں چودھری محمد اشرف کو ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجیں گئے۔

متعلقہ عنوان :