بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ14بے گناہ کشمیریوں کو شہیدکیا

اتوار 1 نومبر 2015 13:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبر میں ایک کم عمر لڑکے سمیت 14بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

(جاری ہے)

یہا ن سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اوردو بچے یتیم ہوگئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے341افرادشدیدزخمی ہوئے جبکہ 991شہریوں جن میں اکثر حریت رہنماء اور کارکن شامل تھے، کو گرفتارکرلیا گیا ۔ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 9خواتین کی بے حرمتی کی اور ایک رہائشی مکان تباہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :