پاکستانی لڑکے کے عشق میں گرفتارچینی لڑکی مظفر گڑھ پہنچ گئی ٗ پولیس نے چینی سفارتخانے میں منتقل کر دیا

پیر 2 نومبر 2015 17:30

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) پاکستانی لڑکے کے عشق میں گرفتارچینی لڑکی مظفر گڑھ پہنچ گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی امین کی محبت میں گرفتار چینی لڑکی ڈولی کو پولیس نے دو بار مظفر گڑھ سے اسلام آباد منتقل کیا اور پولیس نے خود تحصیل علی پور میں امین کی تلاش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق دونوں کی محبت چین کے میڈیکل کالج میں پروان چڑھی جہاں امین تعلیم حاصل کرنے گیا تھا امین چین سے واپس آیا یا نہیں پراس کی محبت ڈولی کو چین سے یہاں لے آئی۔

ڈولی نے امین کو علی پور میں گلی گلی ڈھونڈا ٗلوگوں سے اس کا پتا پوچھا پر کامیابی نہ ملی ، ڈولی کو امین تو نہ ملا پر اس تلاش کی خبر علی پور کی پولیس کو ضرور ہو گئی جنہوں نے غیر ملکی ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اسٹیشن اور بعد میں اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :