بھارت بندوق کے زور پرکشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا،چوہدری لطیف اکبر

جمعرات 5 نومبر 2015 20:40

اسلام آباد ۔05 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 نومبر۔2015ء) وزیر خزانہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا، وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دینا ہو گا۔ جمعرات کو چوہدری لطیف اکبر نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

5 نومبر۔

(جاری ہے)

2015ء کوبتایا کہ ڈوگرا افواج اور انتہا پسند ہندوؤں نے اڑھائی لاکھ مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا جس سے ان کی مسلم اور پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اپنے حق خودارادیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر دنیا کے ب ااثر ممالک کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور کشمیریوں کو آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :