مودی کی آمد پر کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ‘حریت رہنماؤں سمیت دو ہزار کشمیری گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 7 نومبر 2015 18:14

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم کی آمد پر پورے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا‘ویران سڑکیں اور جگہ جگہ فوجیوں کی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت معصوم کشمیریوں پر تسلط جمانے کیلئے کس حد تک چلا جاتا ہے، کٹھ پتلی حکومت نے احتجاج کا بنیادی حق دینے کی بجائے حریت رہنماؤں سمیت 2ہزار افراد کو گرفتار کر لیا، مودی کی بھارت آمد کے موقع پر رکن مقبوضہ کشمیر اسمبلی راشد انجینئر سمیت متعدد افراد نے سیاہ پرچم لہرا دیئے جبکہ کئی افراد نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے جس پر انھیں گرفتارکرلیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر وادی کو جیل بنادیاگیا ۔دوسری جانب کٹھ پتلی حکومت نے احتجاج کا بنیادی حق دینے کی بجائے حریت رہنماؤ ں سمیت 2ہزار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مودی کی بھارت آمد کے موقع پر رکن مقبوضہ کشمیر اسمبلی راشد انجینئر سمیت متعدد افراد نے سیاہ پرچم لہرا دیئے جبکہ کئی افراد نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑے۔

سیاہ پرچم لہرانے اور مودی مخالف احتجاج کی قیادت کرنے پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے راشد انجینئر سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔دوسری جانب حریت رہنما علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارت نواز قوتیں بھارتی فوج کے اشاروں پر چلتی ہیں۔نریندر مودی عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل کے جلد سے جلد حل کویقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :