نریندر مودی کا کشمیر کیلئے اقتصادی پیکج کا اعلان بہت بڑا دھوکہ ہے‘ پروفیسر حافظ محمد سعید

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا کشمیر کیلئے اقتصادی پیکج کا اعلان بہت بڑا دھوکہ ہے،مظلوم کشمیری قوم تعمیر و ترقی کے نام پر جعلی اقتصادی پیکج نہیں بھارتی غلامی سے آزادی چاہتی ہے،کشمیر کو جنت بنانے کی باتیں کرنے والے مودی اور ان کی پارٹی ہی کشمیریوں کا سب سے زیادہ خون بہا رہی ہے،بھارت سرکار کشمیری عوام کے ساتھ مخلص ہے تو آٹھ لاکھ فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے، بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر کشمیر میں تاریخی ہڑتال اور احتجاج پوری دنیا کیلئے واضح پیغام ہے، ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ کشمیری مسلمان بھارت کے ساتھ رہنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی آمد پر ہندوستانی فورسز اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو جیل اور فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ سید علی گیلانی سمیت پوری حریت قیادت کو نظربند اور ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا لیکن اس کے باوجود کشمیریوں نے تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا اور ہندوستان سے بیزاری او ر نفرت کا اظہا رکیا گیا۔

ایک طرف بی جے پی حکومت نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ ان کی عزتوں ، جان و مال اور املا ک کو نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب کشمیریوں کیلئے اقتصادی پیکج کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا رخ موڑنے کی سازشوں کا حصہ ہے۔مظلوم کشمیری مسلمان بھار ت کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم زیادہ دیر تک نہیں چلے گا اور کشمیریوں کو جلد ان شاء اﷲ آزادی نصیب ہو گی۔ کشمیری ایمان اور عقیدے کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں تحریک آزادی عروج پر ہے۔ کشمیر کے ہر گلی محلہ میں پاکستانی پرچم لہرا ئے جارہے ہیں اور نہتے کشمیری اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر وطن عزیز پاکستان کے حق میں نعرے بلند کر رہے ہیں۔ ان کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کسی قسم کے بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے اور کشمیر ی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی کھل کرمددوحمایت کی جائے۔