برطانیہ میں مقیم تمام کشمیری آج نظریاتی، سیاسی اور جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مودی کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر ملکر بھرپور احتجاج کریں،بیرسٹر سلطان محمود
بدھ 11 نومبر 2015 18:59
برمنگھم،اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم تمام کشمیری آج بروز جمعرات12 نومبر دن ایک بجے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے تمام نظریاتی، سیاسی اور جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مودی کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر ملکر بھرپور احتجاج کریں تاکہ جن ممبران برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرف سے مودی کے خلاف جو خط لکھا ہے وہ یہ دیکھ سکیں کہ انکی پشت پر لاکھوں کشمیریوں کی بھی آوازہے۔
اسکے علاوہ تمام کشمیری مودی جو کہ جارح اور انتہاء پسند ہے کا برطانیہ میں ہر جگہ پیچھا کرکے اس کے خلاف احتجاج کریں اوراسکی اصلیت دنیا کو بتائیں اور بھارت کے چہرے سے رنگین نقاب اتار پھینکیں اور بھارت ا صل چہرہ دنیا کو دکھا سکیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہان برمنگھم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام کی صدارت چوہدری ظہور نے کی جبکہ جلسہ سے چوہدری محبوب، غلام ربانی، چوہدری بشیر، لبریسن فرنٹ کے نجیب افسر، پی این پی کے مسٹر انعام، پی ٹی آئی مڈلینڈ کے آرگنائزر چوہدری خادم حسین، پی ٹی آئی گیریٹر لندن کے آرگنائزر چوہدری دلپذیر، راجہ غلام رسول کھوئی رٹہ،چوہدری تنویر، مرزا صدیق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر ظفر جرال اور درجنوں دیگر افراد نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور عمران خان کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ کشمیریوں کو متحد رکھیں۔ جس طرح پچھلے سال لندن ملین مارچ اور اب نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے ملین مارچ سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا اسی طرح 7 نومبر کو سرینگر میں مودی کی آمد کے موقع پر ملین مارچ سے مسئلہ کشمیر کو ایک نئی جہت ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور اوورسیئز کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے لیکن بھارت یہ یاد رکھے کہ ہمارے سیاسی نظر یاتی اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن کشمیر کی آزادی پر کوئی اختلاف نہیں۔ لہذا 12 نومبر کو بھی کشمیری احتجاج میں شریک ہوں اور اسکے بعد بھی جتنے پروگرام ہونگے اس میں بھی کشمیری مودی کے خلاف ملکر احتجاج کریں گے۔ کشمیریوں نے لندن ملین مارچ اور نیویارک ملین مارچ میں ملکر احتجاج کرکے ثابت کر دیا کہ وہ ایک قوم ہیں اور اب مودی کے خلاف بھی سب ملکر احتجاج کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.