وزیراعظم نواز شریف کی رائیونڈ رہائش گاہ کے قریب سے 5دہشت گرد گروپ گرفتار کئے گئے جو وزیراعظم کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، دہشت گرد تنظیموں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘نے رائیونڈ ہاؤس کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے، دہشت گرد وزیراعظم کو ٹارگٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ملک اور آپریشن ضرب عضب کا کیا ہو گا؟
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 11 نومبر 2015 23:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ رائیونڈ کے قریب سے 5دہشت گرد گروپ گرفتار کئے گئے ہیں جو وزیراعظم کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، دہشت گرد تنظیموں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘نے وزیراعظم کے رائیونڈ ہاؤس کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب سے پانچ مختلف دہشت گرد گروپ پکڑے گئے ہیں، یہ دہشت گرد وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی سیکیورٹی پر اتنے زیادہ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تو ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اگر خدا نہ کرے دہشت گرد وزیراعظم پاکستان کو ٹارگٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ہمارے ملک اور آپریشن ضرب عضب کا کیا ہو گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.