وزیراعظم اپنے اعلان پر عملدارامد کرواتے ہوئے سیکٹر ایف میں مسجد کی تعمیر کا کام شروع کروائیں‘مکینوں کا مطالبہ

منگل 17 نومبر 2015 13:57

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) نیو سٹی سیکٹر ایف کے مکینوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو سال قبل کیے گئے اپنے اعلان پر عملدارامد کرواتے ہوئے سیکٹر ایف میں مسجد کی تعمیر کا کام شروع کروائیں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کرودہ مسجد میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کی ایک بڑی تعداد کھلے آسمان تلے نماز کی ادائیگی کر رہی ہے مگر موسم سرما میں شدید مشکلات پیش آئیں گی سیکٹر ایف کی سماجی اور مذہبی شخصیت سائیں غلام نبی جرال ، راجی نذیر محمد خان،ٹھکیدار ملک محمد رشید ، ٹھکیدار راجہ اقبال کیانی، خان یوسف خان ، راجہ علی محمد ، صوبیدار ریٹائرراج محمد اقبال ، حاجی نذیر جرال ، حاجی خان محمد ، مرزا فضل حسین ، مرزا سکال احمد، سردار احمد دین ، سردار حاکم دین ، حافظ محمد اسحاق، محمد رفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیکٹر ایف کے مکینوں کے مطالبہ پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے حکم پر مسجد کی تعمیر کے لیے دو کنال رقبہ مختص کیا گیا جس پر مسجد کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے دورہ نیو سٹی کے دوران دو سال قبل اعلان کیا لیکن ابھی تک مسجد کی تعمیر کے لیے حکومت یا کسی ادارے نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعلان پر عملدرامدکرتے ہوئے فنڈز فراہم نہیں کیے نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کے پیش نظر مختص رقبہ پر اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی سی مسجد تعمیر کی گئی ہے جس میں کم گنجائش کی وجہ سے نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کھلے آسمان کے نیچے شدید گرمی اور سردی میں نماز کی ادائیگی کر رہی ہے اب موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی نمازیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عوامی اعلان پر عملدرامد کے منتظر ہیں اہل علاقہ نے کہا ہے کہ مسجد کی تعمیر کا اعلان کوئی سیاسی وعدہ نہیں ہونا چائیے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے مطالبہ کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ سیکٹر ایف میں مسجد کی تعمیر کے اپنے اعلان پر عملدارمد کروائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :