آزاد کشمیر میں محکمہ تعلیم سکولز میں سیکرٹری تعلیم کی اصلاحات کا رگر ثابت ہو رہی ہیں‘جمشید حسین چوہدری

منگل 17 نومبر 2015 13:57

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر میں محکمہ تعلیم سکولز میں سیکرٹری تعلیم کی اصلاحات کا رگر ثابت ہو رہی ہیں، سیکرٹری تعلیم کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنا تعلیمی ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمشید حسین چوہدری صدر معلم ہائی سکول بن خرماں ممبر مجلس عاملہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیکج کیاداروں میں سٹاف کی شدید قلت ہے جناب سیکرٹری سے اپیل ہے کہ اس درینہ مسلہ کی جانب بھی توجہ دی جاے تا کہ ادارے بہتر رزلٹ دینے کے قابل ہو سکیں سیکرٹری تعلیم کی کاوش سے نئی سنیارٹی لسٹ بھی جاری ہوئی ہے لیکن لسٹ میں بے شمار اغلاط ہیں جن کی درستی لازمی ہے آفیسران کے کوائف غلط درج ہیں جس سے جونیئر آفیسران سینئر سے پہلے درج کیئے گئے ہیں سنارٹی لسٹ کی اصلاح اور درستی لازمی ہے آفیسران کو چار درجاتی فارمولا کے تحت گریڈ B-19بھی دیا جائے تا کہ آفیسران میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :