مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ کی کارروائیاں، تمام حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا

بدھ 18 نومبر 2015 16:18

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کردیا ہے جبکہ بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی پہلے ہی گھر میں نظربند ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے بدھ کو سرینگر میں مقبوضہ کشمیر کی تمام تنظیموں کے سربراہوں کا ایک اجلاس طلب کیاتھا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارت کی فرقہ پرست مودی حکومت کی کشمیر دشمن سازشوں اور مقبوضہ علاقے میں شروع کئے گئے قید و بند کے سلسلے کیخلاف ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جانی تھی ۔تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں گھر میں نظربند کردیا ۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے پہلے ہی بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کو مسلسل گھر میں نظربند کررکھا ہے جبکہ شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان، ہلال احمد وار اور نور محمد کلوال سمیت حریت رہنماء مختلف جیلوں میں نظربند ہیں۔

متعلقہ عنوان :