مقبوضہ کشمیر ،5.9شدت کا زلزلہ ، خوف وہراس پھیل گیا

کسی بھی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 18 نومبر 2015 23:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں5.9شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیاتاہم کسی بھی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی شب پونے8بجے کے قریب سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.9ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا