وزیر تعلیم مطلوب انقلابی آزاد کشمیر طلبہ کے دلوں کی دھڑکن ہیں‘تعلیمی بورڈ مظفرآباد کے قیام کیلئے کاؤشیں لائق تحسین ہیں

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین اور یونین کونسل گوٹھہ کی صدر محترمہ کوثر ارشد کا بیان

جمعہ 20 نومبر 2015 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر طلبہ کے دلوں کی دھڑکن محمد مطلوب انقلابی کی تعلیمی بورڈ مظفرآباد کے قیام کیلئے کاؤشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

سال اول کے طلبہ وطالبات کا کمیسٹری کے پرچہ میں ہونے والی مبینہ غفلت میں ملوث اہلکاران کو فی الفور معطل کیا جائے ری چیکنگ کیلئے جمع کروائی گئی فیسسز کو بھی فوراً واپس کیا جائے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی شعبہ خواتین اور یونین کونسل گوٹھہ کی صدر محترمہ کوثر ارشد نے اخباری نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تین دسمبر کو حلقہ تین میں ہونے والے ورکر کنونشن میں سردار مبارک صدر کی قیادت میں بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے۔جبکہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کو بھی پوری عقیدت سے منایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :