حکومت نے آزادکشمیرکو خوبصورت ،ماحولیاتی آلودگی سے پاک خطہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں ،شازیہ اکبرچوہدری

آزادکشمیربھرکی میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیوں کوصفائی ستھرائی کیلئے نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں ،اداروں کیساتھ تمام مکاتب فکر کوبھی اپنے اردگرد کے ماحول کوصاف ستھرا بنانے ،آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اپناکردارادا کرناہوگا ، وزیر ماحولیات آزاد کشمیر

جمعہ 20 نومبر 2015 17:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) آزادکشمیرکی وزیرماحولیات شازیہ اکبرچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں پی پی پی حکومت نے آزادکشمیرکو خوبصورت اورماحولیاتی آلودگی سے پاک خطہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں آزادکشمیربھرکی میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیوں کوصفائی ستھرائی کیلئے نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں اداروں کیساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کوبھی اپنے اردگرد کے ماحول کوصاف ستھرا بنانے اورآلودگی سے پاک کرنے کیلئے اپنااپناکردارادا کرناہوگا وزارت ماحولیات کے زیراہتمام آزادکشمیرکے تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی کلبز بنائے گئے ہیں تعلیمی نصاب میں بھی ماحولیات بارے مضامین شامل کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ گرلزعابدہ ملک سکول میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے ڈائریکٹرماحولیات سردارادریس،ڈی ای اوزاہدہ شریف،صدرمعلمہ فرخندہ سلطانہ،ڈپٹی ڈی ای اوقدرت اﷲ شہاب،میڈیم نیلم غنی،خورشیدقادری،لبنیٰ اصغر(سٹیج سیکرٹری)،ماہ نورحمید، علیشہ احمد،علیزہ شاہین،ایمان زوالفقار،زرتاشہ رحمن،نجف الیاس،اریج شاہدکے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں معروف صحافی وکالم نگار افضل صابری،قاسم بٹ،تنویرحسین،ملک اشفاق نذیر،حمیدزیدی،اقبال راٹھور،ذوالفقاراحمد،فداحسین،پروفیسرمشتاق کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔ وزیرماحولیات شازیہ اکبرچوہدری نے کہاکہ ماحول کوصاف ستھرارکھناہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں چاہیے کہ جس طرح ہم اپنے کمرے،گھراورگلی کوصاف رکھتے ہیں اسی طرح اپنے محلے اورشہرکوبھی صاف ستھرارکھناچاہیے انہوں نے کہاکہ درختوں کی کٹائی نہیں کرنی چاہیے جب ہم درختوں کوکاٹیں گے توپھرہمیں صاف ستھری آب وہوانہیں مل سکے گی اورہم سانس بھی نہیں لے سکیں گے اس وقت جس بے دردی سے درختوں کوکاٹاجارہاہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی روک تھام کریں اوراپنے گھروں محلوں میں درخت لگائیں انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے کہ جس نے ایک درخت لگایااس نے جنت میں گھربنایاہمیں بھی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اورجنت میں اپناگھربنائیں۔

ادارہ ھذاکی صدرمعلمہ میڈیم فرخندہ سلطانہ نے تمام معززمہمانوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اپنی بھرپورصلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں ہمارے ادارہ نے ہرسال بہترین رزلٹ فراہم کیاہے ہمارے بچے ہرمیدان میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں سٹیج سیکرٹری لبنیٰ اصغرنے بہت خوبصورتی،کمال مہارت اوراپنے بہترین فن خطابت تقریب کی رونق کوچارچاندلگائے،میڈیم لبنیٰ اصغرنے بہت خوبصورتی کے ساتھ ساری تقریب کوجانداراورخوبصورت الفاظ سے پایہ اختتام کوپہنچایامقررین کی بڑی تعدادنے سٹیج سیکرٹری میڈیم لبنیٰ اصغرکوبہترین سٹیج سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :