بھمبر ‘ نواحی گاوں بڑھنگ میں پولیس کا چھاپہ ، 100 گرام چرس برآمد‘موبائل منشیات فروش گرفتار

اتوار 22 نومبر 2015 12:37

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء ) نواحی گاوں بڑھنگ میں پولیس کا چھاپہ ، 100 گرام چرس برآمد کر کے موبائیل منشیات فروش عدیل کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی انسپکٹر سکندر اعظم کی ہدایت پر منشیاتیوں کے خلاف خصوصی کاروائی کے دوران تفتیشی محبوب بٹ ، ڈی ایف سی طاہر فاروق اوربشارت نے بھمبر کے نواحی گاوں بڑھنگ میں چھاپہ مار کر موبائیل منشیاتی عدیل ولد غظنفر قوم راجپوت ساکن بڑھنگ سے سو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ایس ایچ او سٹی نے گزشتہ دنوں سٹی تھانہ کے ڈی ایف سی کو تبدیل کر کے نئے اہلکاران کو تعینات کر کے انہیں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی ٹارگٹ دئے ہیں جس میں گزشتہ دو دنوں میں انہوں نے چار منشیاتیوں کو پکڑا ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ شہر میں منشیات فروخت کرنے والے دیگر منشیاتی پولیس کی کاروائیوں کے بعد روپوش ہو گئے ہیں جبکہ شہریوں نے پولیس کی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :