مقبوضہ کشمیر ،ہندو زائرین کو لے کر جانے والاہیلی کاپٹر گر کر تباہ،خاتون پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

پیر 23 نومبر 2015 14:39

سرینگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں زائرین کو لے کر جانے والاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مقبوضہ کشمیرکے علاقے کٹرا کے قریب پیش آیا ۔ہیلی کاپٹر میں ویشنو دیوی مندر کے زائرین سوار تھے ۔

(جاری ہے)

حکام کاکہنا ہے ہیلی کاپٹر کٹرا سے سنجھی چیٹ جارہا تھا۔ہیلی کاپٹر کواترانے کے دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ گر کر تباہ ہوگیا ۔حادثے میں خاتون پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور تمام لاشوں کا نکال لیا گیا ۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔آئی جی جموں وکشمیر کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث جموں ائیرپورٹ پروازوں کے اترنے کے قابل نہیں تھا۔ہیلی کاپٹر ہمالیہ ہیلی سروس کمپنی کی مالکیت تھا۔

متعلقہ عنوان :