
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک ایک بار پھر عملی سیاست میں سرگرم ہو گئیں
عمران خان نے این اے 71اور این اے 72میں پارٹی معاملات کی دیکھ بھال ، بلدیاتی سطح پر رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی
منگل 24 نومبر 2015 14:03

کالا باغ /میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) 2013کے انتخابات کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر نے والی پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک ایک بار پھر عملی سیاست میں سرگرم ہو گئیں ۔
(جاری ہے)
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے بعد عائلہ ملک کو ضلع میانوالی میں حلقہ این اے 71اور این اے 72میں پارٹی معاملات کی دیکھ بھال اور بلدیاتی سطح پر رابطوں کی ذمہ داری سونپی ہے ۔
ذرائع کے مطابق عائلہ ملک نے ضلع کونسل میانوالی میں پی ٹی آئی کا چیئر مین لانے کیلئے اپنی جماعت کے علاوہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدوار وں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں جبکہ ضلع کی میونسپل کمیٹیوں میں بھی تحریک انصاف کے چیئر مین بنانے کیلئے جوڑ توڑ کی سیاست میں عائلہ ملک اپنا کر دارادا کررہی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
-
جھنگ: ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگا دیا گیا
-
خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال سنگین
-
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں نادرا مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، محکمہ موسمیات نے نئی وارننگ جاری کردی
-
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
-
کس نے عقل دی تھی کہ راوی کی زمین پر سوسائٹی بنالیں؟ میرا کروڑوں کا گھر تباہ ہوگیا، ڈاکٹر نبیہہ علی پھٹ پڑیں
-
دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور ڈوبنے کی افواہیں
-
پنجاب کو 4 دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، 15 لاکھ افراد کی نقل مکانی
-
پارک ویو سوسائٹی کے کئی بلاک دریائے راوی کی زد میں آگئے، لوگ مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.