مقبوضہ کشمیر،تین کشمیریوں کی شہادت کیخلاف مظاہرے، مفتی سعید کے گھر پر پتھراؤ ، پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

منگل 24 نومبر 2015 15:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے 3کشمیریوں کو شہید کئے جانے پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے مفتی سعید کے گھر پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم لہرا دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں مفتی سعید کے آبائی گھر کے سامنے کشمیریوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے 3شہریوں کو شہید کئے جانے پر سخت احتجاج کیا اور اس دوران مفتی سعید کے گھر پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم لہرا دیا،جس پر کٹھ پتلی انتظامیہ اور پولیس آپے سے باہر ہو گئے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :