آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کاآزادکشمیرمیں متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات کروانے کیلئیقانون سازی کرنے اورغیرجانبدار چیف الیکشن کمشنر مقررکرنے کامطالبہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:35

مظفرآباد/میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر،مفتی اعظم کشمیرمفتی محمدرویس خان ایوبی نے آزادکشمیرمیں متناسب نمائندگی کے تحت انتخابات کروانے کے لیے قانون سازی کرنے اورغیرجانبدار چیف الیکشن کمشنر مقررکرنے کامطالبہ کیاہے۔ انھوں نے کہا جمعیت علماء اسلام خداکی زمین پر خداکانظام لاناچاہتی ہے۔

عوام کامعیار زندگی بلندکرنے کے لیے سیرت رسول اور سیرت خلفائے راشدین کی روشنی میں منصفانہ نظام قائم کرناچاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاآل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام آمدہ انتخابات میں نظریے کی بنیادپر بھرپور شرکت کرے گی۔ جمعیت کی طرف سے آزادکشمیرکے تمام اضلاع اور مہاجرین کشمیرکے حلقوں سے امیدوار وں کی نامزدگی کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ جسکااعلان بہت جلد کردیاجائیگا۔ انھوں نے کہا گزشتہ ضمنی انتخابات میں جمعیت کیطرف سے مسلم لیگ کے قائدین کی خواہش پر مسلم لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیاگیاتھا۔ تاہم آمدہ انتخاب میں انتخابی اتحاد یاایڈجسٹ منٹ کے حوالے سے اسلامی نظام کے نفاذ ،ریاستی تشخص اور اسلامی اقدار کے تحفظ کی بنیاد پر کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحادکیاجاسکتاہے۔