بھارت غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، اعظم انقلابی

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) جموں وکشمیر محاذ آزادی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اور ٹھوص اقدامات کرے۔ محمداعظم انقلابی نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شمولیت ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک تنازعہ کشمیر کو حل کر کے اپنے اپنے عوام کے لیے خوشحالی ، راحت اور سکون کے ایک نئے دور کا آغاز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کشمیری سیاسی نظر بندوں کو رہا کر کے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماؤں کو سیاسی سرگرمیوں کا موقع دے۔ محمد اعظم انقلابی نے کہا کہ اس وقت بہت سے بھارتی دانشور، صحافی اور سیاسی رہنما بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مذکرات پر اصرار کررہے ہیں لہٰذا اب یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر کے غیر یقینی صورت حال کر ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :