حکومت عوام کی عدالت میں بری طرھ ناکام ہو گی، اربوں روپے کی کرپشن کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، سردار ہارون بیگ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:00

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) حکومت عوام کی عدالت میں بری طرھ ناکام ہو گی اربوں روپے کی کرپشن کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا عوام کے استحصال کرنے والے حیلے بہانوں سے بچ نہیں سکتے مسلم لیگ (ن )کے رہنماء سردار ہارون بیگ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے ملازمین کی تنخواؤں کے لئے پیسے نہیں ہیں حکومت تعلیمی پیکیج کے نام پر سیاسی رشوت کے لئے الیکشن پیکیج کا ڈرامہ کر رہی ہے وفاق کی کی رضامندی کے بغیر بدوں مالیاتی منظوری کے تعلیمی پیکیج محض عوامی رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لئے فراڈ کیا جا رہا ہے وزیر تعلیم اپنے حلقہ میں ایک بھی نئی آسامی نہیں دے سکے ہیں غریب ملازمین کو اکھاڑ پچھاڑ کر کے سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ الیکشن کو کم وقت دیکھ کر حکومت کو عوام یاد آگئی ہے سارھے چار سالوں میں وزراء نے عوام کو لوٹنے کے لئے اپنے دفاتر میں میٹر ریڈر لگا رکھے تھے عوام ان لوٹروں کا کڑا احتساب کرے گی ان کو عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا مسلم لیگ ن مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے منشور پر کاربند ہے مسلم لیگ ن برسر اقتدار آکر وادی نیلم میں تین ارب کے ترقیاتی پیکیج سے کام کا آغاز کرگی شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن وادی نیلم میں متحد منظم ہے مخالف سیاسی جماعتوں کی بڑی بڑی وکٹیں گرنے جا رہی ہیں پیپلز پارٹی کرپشن اور بدیانتی کی وجہ سے اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے گلگت بلتستان کی طرح آزادکشمیر میں کلین سویپ کریں گے شاہ غلام قادر کو ریاست کا کلیدی عہدہ ملنے کی وجہ سے نیلم کے مسائل تیزی سے حل ہونے کے ساتھ نیلم کی اتھارٹی میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :