صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب سے عالمی نوبل انعام یافتہ خاتون توکل کرمان یمنی کی ملاقات

ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان اور وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں فرزانہ یعقوب سے عالمی نوبل انعام یافتہ خاتون توکل کرمان یمنی نے ملاقات کی۔جس میں مسلہ کشمیر تحریک آزادی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بھارتی افواج کے ظلم و ستم کشمیر ی خواتین اور بچوں کی حالت زار آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صدر آزاد کشمیر اور وزیر حکومت نے نوبل انعام یافتہ شخصیت کو مسلہ کشمیر کے پس منظر تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمدسے انکار اور بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر ظلم ستم سے اگاہ کیا صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے پیدائشی حق استصواب رائے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداوں اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کے تحت جدوجہد کر رہی ہے جن کو دبانے کے لئے بھارتی افواج ظلم جبر کے نئے ہتھکنڈے آزما رہی ہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں کالے قوانین نافد کر کے اپنی سیکورٹی فورسز کو کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے کھلی چھٹی دی ہوئی ہے عالمی برادری خصوصاً نوبل انعام یافتہ شخصیات کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے آواز بلند کریں اور بھارتی فو ج کو انسانی حقوق کی پامالیوں سے باز رکھیں اس موقع پر توکل کرمان یمنی نے یقین دلایا کہ وہ فلسطین اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی طرح کشمیری قوم کی آزادی کے لئے بھی ہر فورم پر آواز بلند کریں گی انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جو ملک اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے انکاری ہے اسے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں ۔ اس موقع پر وزیر حکومت فرزانہ یعقوب نے نوبل انعام یافتہ خاتون کو مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کے دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے ۔ جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عالمی اداروں میں اس حوالے سے آواز بلند کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :