مظفر آباد، آزاد کشمیر میں مالیاتی بحران،سرکاری ملازمین کی اور پنشن نہ مل سکی

اتوار 6 دسمبر 2015 14:06

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) آزاد کشمیر میں مالیاتی بحران کی شدت اختیار کر گیا ہے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سمیت پنشن بھی نہ مل سکی ،مالی بحران کے تحت وزیر اپنے اخراجات منافع زکواة فنڈ سے پورے کرنے لگے ۔ مستحق افراد نظر انداز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث مختلف محکمہ جات کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں اور نہ ہی پنشن ملی ہے بنکوں اور ڈاک خانوں کے باہر صبح سے شام قطاریں نظر آنے لگی جبکہ مالی بحران کو حل کرنے کے بجائے حکومت آزاد کشمیر نے اپنے اخراجات منافع زکواة فنڈز سے کرنے شروع کر دیئے جس کے باعث مستحق افراد نظر انداز ہوں گے ۔

زکواة کے بعیر خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہو گئے حکومت آزاد کشمیر کو بدعائیں دینے پر مجبور ۔

متعلقہ عنوان :