مسلم کانفرنس ریاست جموں کشمیر کی سواداعظم جماعت اس کیخلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں ،سردار کلیم ارباب

پیر 7 دسمبر 2015 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سابق وائس چیئرمین سردار کلیم ارباب نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں کشمیر کی سواداعظم جماعت اس کیخلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں ، ضلع پونچھ کے عظیم فرزندوں ممبر کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی اور طاہر اکرم کو مسلم کانفرنس میں اہم زمہ داریاں ملنا خوش آئند ہے، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ بزرگ رہنما سردار سیاب خالد ، صغیر چغتائی اور سردار طارہر اکرم کی قیادت میں مجاہد اول کے مشن کی تکمیل تک جد جہد جاری رکھے گی ، ان خیالا کا ا ظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے ساتھ بے وفائی کرنے والے آج ذلیل ورسوا ہو رہیں اور اپنے فیصلوں پر پچھتا رہے ہیں ،مسلم کانفرنس کے کارکن الیکشن کے لیے کمر بستہ ہو جائیں آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے ،انہوں نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس نے پارٹی کی تنظیم سازی میں نظریاتی کارکنوں کو اہم زمہ داریاں دے کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ،ضلع پونچھ کے عظیم فرزند سردار صغیر چغتائی کی بطور چیف آرگنائزر ،سردار طاہر اکرم کی مرکزی نائب صدر ، نامزدگی خوش آئند ہے انکی تعیناتی سے مسلم کانفرنس ضلع پونچھ میں مزید مضبوط ہو گی، یوتھ ونگ ایم ایس ایف کے کارکن سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور انکے نمائدوں کی قیادت میں ریاست بھر میں مجاہد اول کے مشن کی تکمیل تک جد وجہد رکھیں گئے ، سردار کلیم ارباب نے کہا کہ مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کے کنونشن نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال لی ہے اور ریاست میں مسلم کانفرنس اہمیت اختیار کر گئی ہے ریاستی عوام باشعور ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کے آئندہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کا کردار کلیدی ہو گا مسلم کانفرنس کو بائی پاس کر کے اقتدار تک پہنچنے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :