کسٹم حکام نے پاکستان میں داخلے پر انٹرا کشمیر ٹریڈ کے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دی

منگل 8 دسمبر 2015 16:59

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) پاکستانی کسٹم نے ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ ما ننے سے انکا ر کر تے ہو ئے ایک بار پھر انٹرا کشمیر ٹریڈ کے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا لاکھوں روپے مالیت کے فرش فروٹ اناناس کا ٹرک لاہور جاتے ہوئے وزیر آباد کے مقام پر ضبط کر تے ہو ئے تاجر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج تا جر سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطا بق پیر اور منگل کی درمیانیشب ٹرک نمبرایل ایچ ڈی1185جس پر تقریبا چھ سو کاٹن انا ناس لوڈ تھے کو وزیر آباد کے مقام پر ڈپٹی ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس کے حکم پر اہلکاروں نے پکڑ کر ضبط کر نے کے بعد تا جر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج کر دیا ہے وادی کشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کو راولپنڈی اسلام آباد میں پکڑ دھکڑ کے بعد اب گجرات ،لاہور کسٹم کے اہلکاروں نے بھی کشمیری تاجروں کے ٹرکوں کو پکڑنا شروع کر رکھا ہے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ پر دونوں اطراف کے درمیان تجارت کر نے والے تا جر سراپا احتجاج ہیں جموں و کشمیر جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز احمد میر نے ڈرائی آئٹم کے بعد فرش آئٹم کی پکڑ دھکڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستانی کسٹم دو طر فہ تجارت کو بند کر نے کی سازشوں میں مصروف ہے جسے ہم کسی بھی صورت میں کا میاب نہیں ہو نے دینگے 2008میں ہو نے والے پاک بھارت معائدے کے مطا بق دو طرفہ تجارت ٹیکس فری تجارت ہے اس کے باوجود کس قانون کے تحت انٹرا کشمیر ٹریڈ کے ٹرکوں کو پکڑ کر ضبط اور تا جروں کے خلاف سمگلنگ کے مقدمات درج کیے جا تے ہیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اگر انٹراکشمیر ٹریڈ پر کسٹم قانونی ہے تو پھر حکومت پاکستان لائن آف کنٹرول سے راولپنڈی تک کسی بھی ایک مقام کا تعین کر کے کسٹم چیک پو سٹ قائم کر ے جہاں پر تا جر قانونا کسٹم ادا کر نے کے بعد اپنے ٹرکوں کو پاکستان کے کسی بھی شہر میں لے جائیں اس طرح سے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے اور نہ ہی ہم رشوت اور جگاٹیکس دے کر اپنا کاروبار جاری رکھنا چا ہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب بہارہ کہو اور راول ڈیم چوک پر کشمیر ی تاجروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان پھڈا ہو چکا ہے اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو کسی بھی وقت کو ئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما ہو نے کا خطرہ ہے درین اثناء منگل کے روز بھی لائن آف کنٹرول چکو ٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے دو طرفہ تجارت جاری رہی آزاد کشمیر سے چوبیس مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے پچیس مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طر فہ تجارت بغیر کسی وقفہ کے بدھ ،جمعرات اور جمعہ کے روز بھی جا ری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :