شہدائے زلزلہ کی دسویں برسی ،المصطفیٰ کمپلیکس میں دعا ئیہ تقریب کا انعقاد

شہدائے زلزلہ کی بلندی درجات اور قدرتی آفات سے حفاظت‘آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی

بدھ 9 دسمبر 2015 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) شہدائے زلزلہ کی دسویں برسی کے موقع پر المصطفیٰ ویلفےئر سوسائٹی کے زیر اہتمام المصطفیٰ کمپلیکس میں دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔دعائیہ تقریب میں المصطفیٰ کے رضا کاروں ،انجمن طلباء اسلام کے کارکنان کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفےئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہدائے زلزلہ کی دسویں برسی کے موقع پر المصطفیٰ کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدا زلزلہ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شرکا ء نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور قدرتی آفات زلزلہ سیلاب اور لینڈ سلائنڈنگ سے محفوظ رہنے کیلئے بھی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے اور استحقام پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :