اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان بات چیت کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیریوں کو ہوگا،مفتی محمد سعید

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:27

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلی مفتی محمد سعید نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان بات چیت کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیریوں کو ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد سعید نے کہاکہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ،دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا فائدہ کشمیریوں کو ہوگا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ پیرس میں ہونے والی پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کا گراؤنڈ تیار کیا جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ۔مفتی سعید نے کہاکہ پاک بھارت مذاکرات جموں وکشمیر کے لوگوں کی فتح ہے جنھوں نے ہمیشہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ مفاہمت کا یہ نیا مراحلہ ہم سب کیلئے ایک مثبت نتائج سامنے لائے گا۔دوطرفہ بات چیت کیلئے دونوں ممالک کی قیادت کی پختگی کی تعریف کرتے ہوئے مفتی سعید نے امید ظاہر کی کہ اس سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :