اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:42

اسلام آباد /لیہ /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بونداباندی سے موسم کے تیور بدل گئے، سرد ہواوٴں کے ساتھ خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا ، خراب موسم کے باعث بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی، جدہ، لاہور اور شارجہ سے اسلام اباد آنے والی پروازوں کی تاخیر سے سے آمد ہوئی جبکہ ابوظہبی سے آنے والی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔

لاہور کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی نے سردی مزید بڑھا دی۔ ملتان اور گردونواح کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس سے معمولات زندگی بھی درہم برہم ہو گئے۔ گوجرانوالہ، مری، کوہاٹ اور کرک سمیت کئی شہروں میں بھی بادل برسے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

رواں ہفتے کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ دھند کا یہ سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی۔ اگلے تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں73ملی میٹر جبکہ مظفر آباد50، کوٹلی 46، بالاکوٹ43، ایبٹ آباد، مری 41، دیر 39، کالام، سیدوشریف 33، جہلم 31، پٹن 29، مالم جبہ27، اسلام آباد (سید پور27، زیرو پوائنٹ26، گولڑہ16، بوکرہ08)، رسالپور24، لوئر دیر 20 راولپنڈی (چکلالہ19، شمس آباد17)، استور، منگلا17، چراٹ، گڑھی دوپٹہ 16، چترال 15، پاراچنار، دروش 14، میرکھانی 09، پشاور 08، سیالکوٹ 07، بونجی، کامرہ،04، چلاس، منڈی بہاوٴالدین03، کوہاٹ، سکردو،گلگت 02، کوئٹہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کالام میں 1.5 فٹ، مری 0.5 فٹ، راولاکوٹ03 انچ اور چترال 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ درجہ حرارت قلات منفی 09، پاراچنار، کوئٹہ منفی 05، دالبندین، گوپس، مری منفی 03، راولاکوٹ، کالام، سکردو، استور منفی01 ڈگریسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :