پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، پولیس کی غیر ضروری طور پر موٹروے استعمال نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 دسمبر 2015 11:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) لاہور موٹروے اور نیشنل ہائی وے پردھند کے باعث متعدد مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کوغیر ضروری طور پر موٹروے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونے والی بوندا باندی سے لاہور شہر میں دھند جھٹ گئی تھی جبکہ صبح سے ہی سورج کی آنکھ مچولی کے باعث موٹروے اور نیشنل ہائی وے ساہیوال،خانیوال،ملتان،لودھراں،بہاولپور کے بیشتر مقامات پر دھند کا راج تاحال قائم رہا۔ جس کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی۔ موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر شہری غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :