مظفر آباد، مسافر بس کو حادثہ ، ایک مسافر جاں بحق، بچوں خواتین سمیت 20زخمی

ہفتہ 12 دسمبر 2015 12:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) نیلم ویلی کے علاقے چانگاں میں مسافر بس برف باری کے باعث پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق 20زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 5زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نیلم ویلی شاردہ سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس کو چانگاں کے مقام پر برف سے پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جسمیں ایک مسافر موقع پر جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ہیں ،واقع کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا ، جہاں 5زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 20سنگین نوعیت کے زخمیوں کو ہسپتال منقل کیا گیا اور ان میں سے بعض کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا تاہم 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں گہری چوٹیں آئی ہیں ،پولیس کے مطابق بس نیلم ویلی شاردہ سے مظفرآباد آ رہی تھی اور اس میں 50کے قریب مسافر سوار تھے زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :