آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا
ہفتہ 12 دسمبر 2015 15:21
مظفر آباد /گلگت /سوات/کوئٹہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 دسمبر۔2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ‘ برف باری نے سوات کی حسین وادی مالم جبہ کی دلکشی کو چار چاند لگا دیئے ‘ درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ‘ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے زندگی منجمد ہوگئی ‘ سخت ہواؤں سے گرم پکوانوں میں اضافہ ہوگیا ہے ‘ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے اختتام سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑے گی ‘ دھند کا سلسلہ اگلے تین سے چار ہفتہ تک جاری رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ ملکہ کوہسار مری اورکوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا سوات ، مالم جبہ اور مالا کنڈ ڈویڑن کے پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ‘ برف باری نے سوات کی حسین وادی مالم جبہ کی دلکشی کو چار چاند لگا دئیے ‘ وادی کشمیر ، چمن، چترال اور مظفر آباد سمیت پہاڑی علاقوں پر ہونے والی برف باری کا اثر میدانی علاقوں تک بھی پہنچنا شروع ہوگیا ‘ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں صبح اور شام کے اوقات میں چھانے والی گہری دھند نے بھی دسمبر کو سرد کر دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.