پاک بھارت تعلقات کا براہ راست اثر کشمیر پر پڑتاہے،محبوبہ مفتی

اتوار 13 دسمبر 2015 15:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 دسمبر۔2015ء ) کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کا براہ راست کشمیر پر اثر پڑتاہے، ہر کسی کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے کہا کہ واجپائی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں تبدیلی لانے کیلئے قدم اٹھایا تھا ،لیکن من موہن حکومت نے واجپائی سرکار کے اقدام کو روک دیا ،پاک بھارت تعلقات کا براہ راست کشمیر پر اثر پڑتاہے اور ہرکسی کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حریت کانفرنس کی توہین کرنے سے کوئی قوم پرست نہیں بن جاتا۔

متعلقہ عنوان :